آئندہ جو بھی حکومت ہوگی اس کو بجٹ میں تبدیلی کا حق ہوگا: وزیراعظم

آئندہ جو بھی حکومت ہوگی اس کو بجٹ میں تبدیلی کا حق ہوگا: وزیراعظم
کیپشن: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کا نظام چلتا رہے اس لیے بجٹ پیش کر رہے ہیں، آئندہ جو بھی حکومت ہوگی اس کو بجٹ میں تبدیلی کا حق ہوگا۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 4 مہینے بعد بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت ہو گی۔ بجٹ مکمل طور پر آئینی طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ مفتاح اسماعیل کا بجٹ پیش کرنا کوئی غیر آئینی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ عوام دوست بجٹ ہے جس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کپتان اب کونسی بڑی وکٹ گرانے کو ہیں تیار، خبر سامنے آگئی
 دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما سید خورشید شاہ نے شاہد خاقان عباسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا نواز شریف کے 5 بجٹ اتنے برے تھے کہ وزیراعظم نے کہا ایسا بجٹ پہلے نہیں آیا۔ حکومت آج بجٹ پیش کرکے آنے والی حکومت کا حق چھین رہی ہے، موجودہ حکومت کو حق نہیں کہ آنے والی حکومت کا بجٹ پیش کرے۔ نواز شریف کا بیانیہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو، آج حکومت ووٹ کی عزت کو برباد کر رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بجٹ سے قبل پٹرول دھماکہ، قیمتوں میں 3 سے 4 روپے اضافہ کی سفارش
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں