چیف جسٹس عمران خان کو طلب کرکے بڑی وکٹ گرنے کے بیان کی انکوائری کریں: رانا ثناء اللہ

چیف جسٹس عمران خان کو طلب کرکے بڑی وکٹ گرنے کے بیان کی انکوائری کریں: رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ، فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو دن پہلے انکشاف کیا تھا کہ ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے۔ چیف جسٹس خان صاحب کو طلب کرکے اس معاملے کی انکوائری کریں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دو دن پہلے عمران خان نے ایک بیان دیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے۔ میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ عمران خان کو طلب کرکے اس معاملے کی انکوائری کریں کہ ان کو کیسے پتا چلا کہ 2 دن بعد عدالت خواجہ آصف کو تاحیات نا اہل کرنے والی ہے۔ پی ٹی آئی جو تاثر قائم کر رہی ہے وہ تاثر ختم کرنا ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بجٹ سے قبل پٹرول دھماکہ، قیمتوں میں 3 سے 4 روپے اضافہ کی سفارش

 بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر دیگر صوبوں نے 4 ماہ کا بجٹ پیش کیا تو پنجاب بھی صرف 4 ماہ کا بجٹ پیش کرے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رائے ہے کہ بجٹ کے معاملے پر دیگر صوبوں کے ساتھ مل کر چلنا چاہئے۔ 2018 کا الیکشن ملک میں جمہوریت کے لیے بہت ضروری ہے، الیکشن میں اداروں کی غیر جانبداری اور شفافیت ہونی چاہیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کپتان اب کونسی بڑی وکٹ گرانے کو ہیں تیار، خبر سامنے آگئی