انسٹاگرام نے اپنے سٹوریز فیچر کو مزید آسان بنا دیا

انسٹاگرام نے اپنے سٹوریز فیچر کو مزید آسان بنا دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

کیلی فورنیا: فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا جس کی مدد سے صارفین ایک انسٹاگرام سٹوری میں ایک ہی بار میں 10 میڈیا فائل اپ لوڈ کر سکیں گے۔
اس فیچر سے صارفین 10 فوٹو یا ویڈیو فائل کو سلیکٹ کر کے ایک ایک کو ایڈٹ کرنے کے بعد سب کو ایک ہی بار پوسٹ کر سکیں گے۔اس سے صارفین کو بار بار الگ الگ فائلوں کو ایڈٹ کر کے سٹوری میں اپ لوڈ کر کے وقت ضائع کرنا نہیں پڑے گا۔
انسٹاگرام تصاویر کے جی پی ایس کوارڈینیٹس دیکھ کر صارفین کو تصویر میں موجود لوکیشن ٹیگ کرنے کےلیے تجویز بھی دے سکے گا۔چونکہ ویڈیو میں لوکیشن کی معلومات محفوظ نہیں ہوتیں اس لیے لگتا ہے کہ یہ فیچر صرف تصاویر کےلیے ہوگا۔ یہ نیا فیچر اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ آئی او ایس ڈیوائسز پر اسے چند ہفتوں میں جاری کیا جائے گا۔