سالانہ بجٹ کے دوران ٹیکس کی شرح 7 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے کی تجویز

سالانہ بجٹ کے دوران ٹیکس کی شرح 7 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے کی تجویز
کیپشن: image by face book

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے بجٹ  اجلاس کے دوران مالی سال برائے 19-2018 کے لیے نان فائلر کمپنی پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 7 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے کی تجویز ہے ،  نان فائلرزکو40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی.

ٹیکس گزاروں کو 3 سال میں ایک سے زیادہ مرتبہ آڈٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، اس کے علاوہ جائیداد پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور خریدار کی ظاہر کردہ ویلیو پر ایک فیصد ایڈجسٹ ایبل ایڈوانس ٹیکس کی بھی تجویز ہے۔

مالی سال برائے 19-2018 میں لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز کی تیاری اور اسمبلنگ کے 21 پرزہ جات کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کی تجویز دی گئی ہے۔