استعفے سے متعلق خبریں سفیدجھوٹ ہے:گورنر پنجاب چودھری سرور

استعفے سے متعلق خبریں سفیدجھوٹ ہے:گورنر پنجاب چودھری سرور

اوکاڑہ:استعفیٰ کی زیر گردش خبروں کے بعد گورنر پنجاب چودھری سرور خود میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے استعفیٰ کی تردید کردی ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ صدرمملکت نے مجھے سٹیپ ڈاؤن کانہیں کہا،استعفے سے متعلق خبریں سفیدجھوٹ ہے۔

چودھری سرور نے مزید کہا کہ جہانگیرترین اسلام آبادہونےکی وجہ سے عشائیہ میں نہیں آئے جبکہ مسلم لیگ(ق) سے کوئی اختلافات نہیں،وزیراعظم نے جس کوبہترسمجھاکابینہ کاحصہ بنایا۔