پاکستانی شہری سعودی خاتون کے لیے مسیحا بن گئے

پاکستانی شہری سعودی خاتون کے لیے مسیحا بن گئے

سعودی عرب کی ایک نیوز ویب سائٹ کے مطابق عسیر ریجن کے ایک ہائی وے پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک پاکستانی ٹینکر ڈرائیور نے ایک سعودی خاتون کی جان بچائی ہے۔
گزشتہ جمعہ کے دن عسیر ریجن کے المجاردہ کمشنری سے 70 کلو میٹر دور ہائی وے پر ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد گاڑی کو آگ لگ گئی۔
اس حادثے میں ڈرائیور خاتون موقع پرانتقال کرگئیں جبکہ انکی ساتھی شدید زخمی ہوئیں۔سبق نیوز ویب سائٹ کے مطابق شعلوں میں گھری گاڑی میں آگے سیٹ پر بیٹھی خاتون کو نکالنا راہگیروں کے لیے انتہائی مشکل کام تھا کہ عین اسی لمحے محمد اشرف اپنا واٹرٹینکر چلاتے ہوئے گزرے۔  گاڑی سے شعلےبھڑکتے دیکھ کر محمد اشرف فوری رک گئے اور ٹینکرکا پائپ کھول کرآگ بجھانے لگے۔

عینی شاہدین نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ اگر پاکستانی ڈرائیور آگ بجھانے کے لیے اپنا ٹینکر پیش نہ کرتے تو ممکنہ طور پر دوسری خاتون بھی جھلس جاتیں۔اگر پاکستانی ڈرائیور 10منٹ پہلے پہنچ جاتے تو شاید ڈرائیور خاتون بھی ہلاک ہونے سے بچ جاتیں۔موقع پرموجودایک اورشہری کا کہنا تھاکہ وہ خواتین کی گاڑی میں لگی ہوئی آگ کو مٹی ڈال کےبجھانےکی کوشش کررہےتھے لیکن آگ پر قابو پانا انتہائی مشکل ہو رہا تھا کہ اچانک پاکستانی ڈرائیور،ٹینکرکاپائپ کھول کر ہمارےقریب پہنچ گیااورآ گ پرپانی ڈال کراسےبجھادیا۔
جائے حادثہ سے70 کلومیٹردورمحکمہ شہری دفاع کاقریب ترین مرکز کم سے کم آدھے گھنٹہ کے فاصلے پر ہے۔ 
محکمہ شہری دفاع کےاہلکارنےپاکستانی ڈرائیورکی زبردست الفاظ میں پذیرائی کرتےہوئےکہاکہ وہ انہیں انعام سےنوازنےکے لیےاعلیٰ حکام سےبات کریںگے ۔