محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرمی کی شدید لہر کی وارننگ

محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرمی کی شدید لہر کی وارننگ
کیپشن: image by facebook

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک مرتبہ پھر گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق موسم گرما کے آغاز سے ہی کراچی میں گرمی کی شدید لہر ( ہیٹ ویو) کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ، محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دوپہر کے وقت گھر سے باہر نکلنے میں احتیاط برتیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چالیس سے بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا ۔

 دو ہزار پندرہ کی بات کی جائے تو کراچی میں ہیٹ ویو سے رمضان کے دوران ہیٹ ویو سے بھاری جانی نقصان ہوا تھا۔