پنجاب اسمبلی کےممبران کی معطلی آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے، مریم اورنگزیب

پنجاب اسمبلی کےممبران کی معطلی آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے، مریم اورنگزیب
کیپشن: File Photo

لاہور:ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ  ارکان کی زبان بندی اور ممبران کی معطلی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔وزیر اعظم کوجھوٹ اور نااہلی پرآئینہ دکھانے والا شخص قبول نہیں۔ 

 

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بلین ٹری سونامی پر آڈیٹر کی رپورٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کے ایک ارب میں سے 90 فیصد پودے غائب ہیں،عمران صاحب، صرف بلین جھوٹ کا سونامی لائے ہیں۔آڈیٹر کی رپورٹ میں بلین ٹری سونامی کے جھوٹ کا ثبوت بھی قوم کے سامنے آگیا ہے، نیب سے پوچھنا تھا کیا بلین ٹری سونامی کی خبر ان تک پہنچی ہے ؟

انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ پودوں کو 5 ارب بنا دیا ،شاید زبان پھسل گئی ہو گی۔ ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کاخواب دیکھنے والوں کیلئے گھبرانے کا وقت ہو گیا،5 ارب درخت اسی سیارے پر لگائے گئے جہاں 50 لاکھ گھر تعمیر ہورہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ 23 سال کے ڈرامے کی حقیقت روز عوام کے سامنے عیاں ہو رہی ہے، شکر ہے عمران صاحب نے یہ نہیں کہا پشاور میں لائٹ کی رفتار سے تیز میٹرو بنائی ۔

انہوں نے کہا کہ  عظمیٰ بخاری اور دیگر ارکان نااہل حکومت کے سامنے سچ بولتے ہیں،  ارکان کی زبان بندی اور ممبران کی معطلی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیر اعظم کوجھوٹ اور نااہلی پرآئینہ دکھانے والا شخص قبول نہیں دوسروں کی عزت اچھالنے والوں میں سچ برداشت کرنے کی ہمت نہیں، یہ وہی عمران صاحب ہیں جنھوں نے سارا وقت کنٹینر پر گزارا، جلاؤ گھیراؤ  کیا تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب عظمیٰ بخاری بہادر خاتون ہیں، دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں نالائق، نااہل، جھوٹی، بد نیت ،عوام دشمن حکومت کا اصل چہرہ عوام کو دکھاتے رہیں گے۔