جسم میں فالتو چکنائی خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے، ماہرین

جسم میں فالتو چکنائی خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے، ماہرین
کیپشن: Image Source: Twitter

لاہور:جسم میں موجود فالتو چکنائی سے انسان کئی  خطرناک بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے،روزمرہ خوراک  کے معمول میں تبدیلی سے ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ 

طبی ماہرین کے مطابق،جسم میں موجود فالتو چکنائی آپ کو کئی خطرناک بیماریوں کا شکار بناتی ہے،اس سے بچاﺅ کے لئے آج سے ہی آپ کو اپنی خوراک اور جسم پر توجہ دینی ہو گی۔جسم کے دیگر حصوں بالخصوص پیٹ پر چربی نہ صرف دیکھنے میں بری لگتی ہے بلکہ یہ دراصل رفتہ رفتہ پورے جسم پر اضافی چکنائی کے پھیلاﺅ کا سگنل ہے۔

 آپ اپنے کھانے میں اگر چکنائی کا استعمال کم کر دیں اور عام تیل کی جگہ اگر زیتون کے تیل کا استعمال کریں تو یہ آپ کے لئے بہترین ہے,اور سرخ گوشت کی بجائے اگر سفید گوشت کا استعمال کیا جائے تو یہ دل اور بلڈ پریشرکے مریضوں کے لئے زیادہ مناسب ہے،اس کے علاوہ پیدل چلنے کی عادت ڈالیں اس سے فوری طور پر چربی پگھلنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے،کھانے پینے میں سبزیوں اور اجناس سے بھرپور غذا کو اہمیت دیں۔

جنک فوڈ اور باہر کے کھانے صحت کے لئے مضر ہیں گھر میں بنا کھانا صحت کے لئے بہترین ہے۔اور اگر آپ ایک دم کھانا کھانے کی بجائے اگر کھانے کی مقدار مناسب رکھتے ہوئے ٹکڑوں میں کھائیں تو موٹاپا زیادہ آسانی سے دور ہو سکتا ہے۔

پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور مناسب اور وقت پر نیند کی اہمیت کو ہرگز نظر انداز نہ کریں ،وقت پر سونا اور جاگنا صحت کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔