بھارت میں بھی جعلی ووٹنگ ، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتخابات منسوخ کر دیئے گئے

بھارت میں بھی جعلی ووٹنگ ، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتخابات منسوخ کر دیئے گئے
کیپشن: image by facebook

کیرالہ : انتخابات کے دوران جعلی ووٹنگ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت کا بھی مسئلہ بن گیا ہے ، کیرالا میں حال ہی میں جعلی ووٹنگ پر انتخابات میں مسنوخ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات کے دوران جعلی ووٹنگ کسی بھی ملک کیلئے سردرد ہوتی ہے اس مرتبہ بھارت میں بھی یہ مسئلہ سر اٹھانے لگا ہے ، کیرالا میں جعلی ووٹنگ پر انتخابات کو منسوخ کر دیا گیا ۔

جعلی ووٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر بھی کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون متعدد مرتبہ ووٹ کاسٹ کرتے دیکھی جا سکتی ہے ، سوشل میڈیا پر ویڈیو آنے کے بعد سے لوگوں میں کافی غصہ پایا جا رہا ہے ۔

نیشنل الیکشن کمیشن نے بھی ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے اور متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں کارروائی کی ہدایت کر دی ہے جس کے بعد متعدد سٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے ۔