پرواز ہے جنون کو سعودی عرب کے بعد اب چین میں ریلیز کیا جائے گا

پرواز ہے جنون کو سعودی عرب کے بعد اب چین میں ریلیز کیا جائے گا
کیپشن: image by facebook

لاہور:پاکستانی فلم "پرواز ہے جنون" کو چین میں بھی ریلیز کیا جائے گا ، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے کنٹریکٹر میں معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم پرواز ہے جنوں کو رواں برس چین بھر میں ریلیز کیا جائے گا ،  اس سلسلے میں دونوں ممالک کے کنٹریکٹرز کے درمیان معاہدہ بھی طے پا گیا ہے ۔

پاکستانی فلم پرواز ہے جنون کی پروڈیوسر مومنا دورید اور فائر انٹرنیشنل میڈیا کے وینگ یی نے معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت پاکستانی فلم کو رواں برس چین کے سینما گھروں تک رسائی دی جائے گی ۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم کے معاشی مشیر عبدالرزاق داود بھی شریک تھے اور انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کو خوش آئند قرار دیا ۔

واضح رہے کہ پاکستانی فلم پرواز ہے جنون واحد فلم ہے جس کو سعودی عرب کے بعد اب چین میں ریلیز کیا جائے گا ۔