ایمن خان نے تمام پاکستانی شوبز اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا

ایمن خان نے تمام پاکستانی شوبز اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: ایمن خان کی فین فالوونگ تمام پاکستانی سیلیبریٹیز میں سے سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد سپر اسٹار ماہرہ خان سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری کی تمام شخصیات سے زیادہ ہو گئی ہے۔

اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجودہ فالوورز کی تعداد 50 لاکھ 90 ہزار تک جا پہنچی ہے اور اس طرح ایمن خان کی فین فالوونگ تمام پاکستانی سیلیبریٹیز میں سے سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔

اس ضمن میں نوجوان اداکارہ نے اپنی بیٹی امل کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکارہ ایمن خان کے بعد انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی تعداد اداکارہ ماہرہ خان کی ہےجو کہ 50 لاکھ 80 ہزار ہے جب کہ تیسرے نمبر  پر اداکارہ عائزہ خان کے فالوورز ہیں جن کی تعداد 50 لاکھ 40 ہزار ہے۔

دوسری جانب ایمن خان کی جڑواں بہن اداکارہ منال خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 40 لاکھ 90 ہزار ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پاکستان انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی پہلی شخصیت تھیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورزکی تعداد 50 لاکھ ہوئی تھی۔