آزادی تک کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے، شہباز شریف

آزادی تک کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے، شہباز شریف

لاہور: قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ آزادی تک کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔

قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوءے کہا کہ پانچ روز میں 14 کشمیریوں کا ریاستی دہشت گردی کے تحت قتل قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کورونا صورتحال کو کشمیریوں کی نسل کشی کے لیے استعمال کر رہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور آزادی تک کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔مقبوضہ کشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے تین سو سے زیادہ ہے جبکہ پانچ سے زءد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 2 لاکھ 7 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 29 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 8 لاکھ 78 ہزار 955 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1157 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 700 سے زائد ہے۔

اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 288 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 260 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 26 ہزار سے زائد ہو گئیں۔فرانس میں بھی کورونا نے مزید 242 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 800 سے بڑھ گئیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 19 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 5 ہزار 800 سے بڑھ گئیں۔