چین سے ایک اور18ٹن حفاظتی سامان کی کھیپ اسلام آبادپہنچ گئی

چین سے ایک اور18ٹن حفاظتی سامان کی کھیپ اسلام آبادپہنچ گئی

اسلام آباد :چین سے حفاظتی سامان کی ایک اورکھیپ اسلام آبادپہنچ گئی،پی آئی اے کاخصوصی طیارہ 18ٹن سامان لیکراسلام آبادایئرپورٹ پہنچا ،15ایکسرے مشینیں،119وینٹی لیٹرز،200تھرمل گنزاوردیگرسامان شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این ڈی ایم اے کے چین سے خرید کردہ طبی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی،پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 18 ٹن سامان لیکر اسلام آباد پہنچا.

چیئرمین این ڈی ایم اے اورسربراہ این ڈی آر ایم ایف نے سامان وصول کیا،سامان میں 15ایکسرے مشینیں،119وینٹی لیٹرز،200تھرمل گنزاور دیگرسامان شامل ہے، 2لاکھ 90ہزار سرجیکل ماسک اور 15ہزار حفاظتی سوٹ ،30ہزاردستانوں کے جوڑے اور 5ہزار حفاظتی عینک شامل ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل نے کہاہے کہ آئندہ چندروزمیں مزیدسامان پاکستان پہنچے گا،آج پاکستان یومیہ 30 سے 40 ہزارٹیسٹنگ کی صلاحیت رکھتاہے.

آنیوالے دنوں میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھے گی،چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مزیدسامان منگوایاجائےگاجبکہ سربراہ این ڈی آر ایم ایف ندیم احمدنے کہاہے کہ آج سامان کی چوتھی پرواز آئی ہے،جو سامان بہت ضروری تھا وہ پاکستان میں لایا گیاہے۔