عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات

 عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عاصم سلیم باجوہ کو فردوس عاشق اعوان کی جگہ وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ،  سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ دیدیا گیا ہے جبکہ سا بق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کو  وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کیا گیا ہے۔   وفاقی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے ان اقدامات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے پاس سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کا عہدہ بھی ہے۔ انھیں گزشتہ سال نومبر میں چار سال کیلئے اس اہم عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ پاک فوج کے سابق ترجمان اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔