امریکا میں بھرپور صلاحیت کی حامل سستی ترین کورونا ویکسین کی تیاری  

The cheapest coronavirus vaccine in the United States
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایک ایسی بھرپور صلاحیت کی حامل ویکسین کی تیاری شروع کر دی ہے جس کی قیمت انتہائی کم ہوگی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حفاظتی ٹیکے کسی بھی دیگر ویکسین کے مقابلے میں زیادہ کارآمد اور محفظ ہونگے، اس کے علاوہ اس ویکسین کی قیمت دیگر ادویات کے مقابلے میں انتہائی سستی ہوگی۔

اس یونیورسل کوڈ ویکسین کی تیاری ورجینیا یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ویکسین سے انسانی جسم کو کورونا وائرس کیخلاف بھرپور تحفظ ملے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر یہ دوا تیار ہو گئی تو اس کی قیمت صرف ایک ڈالر ہوگی۔

امریکی سائنسدانوں نے ابھی صرف اس دوائی کے جانوروں پر ٹرائل کئے ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ان ٹرائل کے نتائج کو میڈیکل جریدے پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع کیا گیا ہے۔

ورجینیا یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنے نتائج میں کہا ہے کہ جب اس دوائی کا مختلف جانوروں پر تجربہ کیا گیا تو حیران کن طور پر ان کو دو بیماریوں سے مکمل تحفظ ملا۔ سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ جانوروں کو جن دو بیماریوں سے تحفظ ملا ان میں سے ایک تو کورونا وائرس تھا جبکہ دوسری ہیضہ کی بیماری تھی۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چونکہ کورونا اور ہیضے کا باعث بننے والا وائرس ایک طرح سے ہی انسانی جسم پر حملہ آور ہوتے ہیں، اس لئے پوری امید ہے کہ یہ دوا ناصرف انسانوں کو کووڈ 19 سے بچائے گی بلکہ دیگر بیماریوں سے بھی مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔

ماہرین کا کہان ہے کہ دنیا میں اس وقت نزلہ اور زکام پھیلانے والے وائرسز کے علاوہ دیگر بھی موجود ہیں، اس لئے ضروری تھا کہ ایک ایسی حفاظتی ویکسین کی تیاری عمل میں لائی جائے جو انسانوں کو کورونا اور دیگر بیماریوں سے بچائے۔