پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے زمبابوے کی ٹیم کا اعلان

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے زمبابوے کی ٹیم کا اعلان
کیپشن: پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے زمبابوے کی ٹیم کا اعلان
سورس: file

ہرارے: زمبابوے نے پاکستان کے خلاف 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔شان ولیمز میزبان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پہلا میچ جمعرات سے شروع ہوگا۔

ٹیسٹ کے دیگر کھلاڑیوں  برینڈن ٹیلر،ماسا کاڈرز اویلنگٹن،کاسوزا کیون، مازا ربانی بلیسنگ،چاکا بوا رگس،چوسو رو ٹنڈائی، چوونگا ٹاناکا،لیوک جانگوے، کایا رائے، ماسورے پرنس،ماسا کاڈاناتراسائی ، ناگراوا رچرڈ، نایوچی وکٹر،سومبا ملٹن،اور ٹریپانو ڈونلڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ہرارے میں موجود ہے اور ٹیسٹ میچ کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہے۔گزشتہ روز بھی کھلاڑیوں نے ہرارے سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔

دونوں ملکوں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 29 اپریل سے ہو رہا ہے  جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 مئی سے کھیلا جائے گا۔