جاتی امرا اراضی انتقال منسوخی کیس ، حکم امتناع میں 6 مئی تک توسیع

جاتی امرا اراضی انتقال منسوخی کیس ، حکم امتناع میں 6 مئی تک توسیع
سورس: file

لاہور: لاہور کی عدالت نے جاتی امرا اراضی کے انتقال کو منسوخ کرنے کے کیس میں حکمِ امتناعی میں 6 مئی تک توسیع کر دی۔

  

نیو نیوز کے مطابق سول جج فہیم الحسن شاہ نے یوسف عباس کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت یوسف عباس کے وکیل کامران بشیر مغل عدالت میں پیش ہوئے۔

  

عدالت نے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاجبکہ کیس کے حکمِ امتناعی میں 6 مئی تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ 15 اپریل کو پنجاب حکومت نے شریف خاندان کی رہائشگاہ کی127 کنال زمین کا انتقال منسوخ کردیا تھا۔

منسوخ کی گئی اراضی موضع مانک میں شریف خاندان کے گھر کا مرکزی حصہ ہے۔ پنجاب حکومت کا دعویٰ تھا کہ شریف خاندان نے پنجاب اوقاف کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔

شریف خاندان کے ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب حکومت جاتی امرا گرانے کیلئے جعلی دستاویزات تیار کررہی ہے۔