کورونا کی تیسری لہر، پی پی ای کٹ میں منفرد بیاہ رچا لیا گیا

کورونا کی تیسری لہر، پی پی ای کٹ میں منفرد بیاہ رچا لیا گیا

ممبئی ،دنیا بھر میں جہاں کورونا سے لوگ خوفزدہ ہیں وہیں پر ایسے لوگ بھی ہیں جو اس موقع کو بھی یادگار بنانے کی سوچ رکھتے ہیں ۔ 

بھارتی شہر رتلام میں ہونے والی انوکھی شادی کی ان دنوں خاصی دھوم مچی ہے ۔اس شادی کی انفرادیت یہ تھی کہ دلہا دلہن نے عروسی لباس پہننے کی بجائے پی پی ای کٹ پہن کر شادی کی رسومات ادا کیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہری انجینئر آکاش ورما کی شادی سنجنا ورما سے 26 اپریل کو طے پائی۔19 اپریل کو آکاش ورما کی سامنے آنے والی کوروناٹیسٹ کی مثبت رپورٹ تھی۔ شہری انتظامیہ کو بتایا گیا تھا کہ کورونا مثبت لڑکے کی شادی ہو رہی ہے جس پر ٹیم نے موقع پر پہنچ کر معاملے پر اعتراض کیا، اس کے بعد اہل خانہ کے عمائدین نے حکام سے التجا کی کہ وہ شادی کو نہ رکوائیں۔بعد ازاں عمائدین نے اعلیٰ عہدیداروں سے بات کی اور یہ شادی پی پی ای کٹ میں کروائی گئی۔ 

شادی کے بعد دولہا اور دلہن کا کہنا تھا کہ ان کا واحد مقصد بزرگوں کی خواہشات کو پورا کرنا اور حکومت کی ہدایت پر عمل کرنا ہے۔لیکن اس بہانے ہماری شادی یادگار اور منفرد ہوگئی ہے جس پر ہم خوش ہیں ۔