ایف آئی اے کو جہانگیر ترین کی تحقیقات سے نہیں روکیں گے ، فواد چوہدری کا اعلان

ایف آئی اے کو جہانگیر ترین کی تحقیقات سے نہیں روکیں گے ، فواد چوہدری کا اعلان

اسلام آباد ، وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے جہانگیرترین کے حامی ارکان اسمبلی پر واضع کردیا ہے کہ ایف آئی اے کو نہیں روکا جائے گا اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔ 

پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے اہم رہنما ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے 

 جہانگیر ترین کے حامی ارکان اسمبلی سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی انصاف اور احتساب کے نام پر وجود میں آئی ہے ۔ہم دوہرامعیار اختیار نہیں کرسکتے ۔ عمران خان نے واضع کہا ہے کہ ایف آئی اے کو تحقیقات سے نہیں روکا جائے گا،انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

 
فواد چوہدری نے کہا کہ جو پارٹی انصاف اور احتساب کے نام پر وجود میں آئی ہو وہ اپنے اور دوسروں کیلئے انصاف کے دہرے معیار نہیں رکھ سکتی۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے متعلق کچھ ایم این ایز نے وزیراعظم کو اپنا مؤقف بتایا، جس طرح دیگر لوگوں نے ٹرائل کا سامنا کیا ہے ویسے ہی پارٹی کے لوگوں کو بھی کرنا ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وینٹی لیٹر زسےمتعلق شاید شبلی فراز کو ابھی تک پریزینٹیشن مکمل نہیں ملی، تمام سرٹیفیکیشن کے ذریعے ہی وینٹی لیٹر کا کام چلتا ہے، شبلی فراز کو کمپنیوں سے وینٹی لیٹر سےمتعلق پریزینٹیشن لینی چاہیے، ہمارےپاس وینٹی لیٹرز کی کمی ہوتی تو آج حالات حکومت کے کنٹرول میں نہ ہوتے۔