عمران خان کسی اور کو نہیں، خود کو این آر او دے رہے ہیں: مریم نواز

عمران خان کسی اور کو نہیں، خود کو این آر او دے رہے ہیں: مریم نواز
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کسی اور کو نہیں بلکہ خود کو این آر او دے رہے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کیلئے بہت بڑی لعنت ہے ،ہم تو برداشت کرلیں گے لیکن عوام حکومت پانچ سال برداشت نہیں کرسکتے، پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اگلا الیکشن پارٹی ٹکٹ پر نہیں لڑسکتے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے کشمیر پہلے ہی بھارت کی جھولی میں پھینک دیا، اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ اس لعنت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو، ہم آزاد کشمیر جائیں گے، عوام کے ساتھ مل کر الیکشن مہم چلائیں گے۔