جاپان نے پاکستان کا قرضہ موخر کردیا

جاپان نے پاکستان کا قرضہ موخر کردیا
سورس: file photo

اسلام آباد،جاپان نے پاکستان کا 37 کروڑ ڈالر کا قرضہ موخر کردیا۔قرضہ موخر کرنے کے لئے جاپان اور پاکستان کے درمیان باضابطہ طورپرمعاہدہ طے پاگیا ۔

اقتصادی امور ڈویژن حکام کے مطابق جی 20 قرضوں کو موخر کرنے کی سہولت کے تحت پاکستان کا قرضہ موخر کیا گیاہے ۔پاکستان اور جاپان کے درمیان قرضہ مو خر کرنے کیلیے معاہدے پر دستخط جاپانی سفیر اور سیکٹری اقتصادی امور نے کئے ۔

یاد رہے کہ پاکستان کورونا وبا کی صورتحال سے نمٹنے کے مختلف اقدامات پر یہ رقم خرچ کرسکے گا۔