کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صوبائی وزیر صحت کیخلاف مقدمہ درج

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صوبائی وزیر صحت کیخلاف مقدمہ درج
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

پشاور: عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کیخلاف وضع کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر خیبرپختونخواہ کے وزیر صحت تیمور جھگڑا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرتیمورسلیم جھگڑا بڑی تعداد میں افراد کے ساتھ ایک نجی ریسٹورنٹ میں افطاری کررہے تھے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جبکہ ریسٹورنٹ کے منیجرنے اس حوالے سے موقف دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیرکوپابندی کے باعث منع کیا گیا تھا۔
پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پرچلنے والی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر تیمورجھگڑا کے خلاف کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر وباءکی روک تھام کے ایکٹ کی دفعہ 17 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 
 یہ قانون کسی بھی وباءکے دوران زیادہ تعداد میں لوگوں کوجمع کرنے کی خلاف ورزی سے متعلق ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانونی سے بالاتر نہیں، حکومتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرضلعی انتظامیہ پشاوربلاتفریق کارروائیاں جاری رکھے گی۔ 
واضح رہے کہ تیمورجھگڑا کا اس واقعے پرتاحال کوئی ردمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن انہوں نے دو روزقبل ہی اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ سے کورونا ایس او پیز پرلوگوں کوعملدرآمد کرنے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔