خودسوزی کی کوشش کرنے والا معطل اے ایس آئی علاج کے دوران چل بسا

خودسوزی کی کوشش کرنے والا معطل اے ایس آئی علاج کے دوران چل بسا
سورس: file photo

کراچی،سینٹرل پولیس آفس کے سامنے خود سوزی کی کوشش کرنے والا معطل سب انسپکٹردوران علاج انتقال کرگیا۔

پیرکومیٹھادرتھانے کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پرواقع سینٹرل پولیس آفس کے سامنے خود پر پیٹرول چھڑک کرخود سوزی کی کوشش کے دوران جھلس کرشدید زخمی ہونے والامعطل سب انسپکٹر مظفرعلی چانڈیورات گئے گلشن اقبال بلاک 4 میں واقع نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ 

متوفی گلشن حدید فیزٹوکا رہائشی اور7 بچوں کا باپ تھا۔ متوفی کے بھتیجے صفدر چانڈیو نے بتایا کہ چچا نے خود سوزی کرنے کے بعد اسپتال میں پولیس و رینجرزافسران کواپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ سے انہیں 4 پولیس افسران واہلکارتنگ کررہے تھے جس پران کے چچانے چاروں پولیس افسران واہلکارکے خلاف اعلی پولیس حکام کو درخواستیں بھی جمع کرائی تھیں لیکن ان چاروں نے ملکران کے چچا کے خلاف انکوائری شروع کروادی اورانہیں معطل ہی کرادیا جس پر ان کے چچا پریشان ہو گئے اور پریشانی میں ہی انھوں نے خود کو آگ لگا لی، ان کے چچا سندھ پولیس کے او آئی سی ٹیلی کمیونیکیشن میر پور خاص تھے۔