منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم اور  حمزہ شہباز  کی ضمانتوں میں 14 مئی تک توسیع 

منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم اور  حمزہ شہباز  کی ضمانتوں میں 14 مئی تک توسیع 

لاہور:  عدالت نے   منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور  حمزہ شہباز  کی ضمانتوں میں 14 مئی تک توسیع  کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت  لاہور کی اسپیشل سنٹرل کورٹ میں ہوئی، پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شریف25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں عدالت میں پیش ہوئے۔ تاہم وزیراعظم شہبازشریف اپنی دیگر اہم مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے،وزیراعظم نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی۔وزیراعظم  شہباز شریف     کے وکیل نے  عدالت  کو  بتایا کہ کابینہ   اجلاس کے باعث  مشاورت نہیں ہو سکی۔ 

سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ کیس کے تفتیشی افسر  کو تبدیل کر دیا گیا ہے،  نئے  انویسٹی گیشن آفیسر ندیم اختر عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت سے مزید وقت دینے کی استدعا کی۔عدالت نے اگلی تاریخ کو دلائل اور فرد جرم سے مشروط کرتے ہوئے   کیس کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی۔

مصنف کے بارے میں