عید کا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کر دی

عید کا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور:  پاکستان میں 2 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پیشگوئی درست ثابت ہونے کی صورت میں ملک بھر میں عید الفطر  3 مئی  بروز منگل کو منائی جائے گی۔

ماہرین فلکیات  نے پیش گوئی کی ہے کہ 2 مئی کو شوال کا چاند نظر آجائے گا۔ جس کے پیش نظر عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 30 اپریل اور یکم مئی کی شب رات ایک بجکر 28 منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش کا امکان ہے۔ملک کے مختلف حصوں میں غروب آفتاب اور چاند دیکھنے کا دورانیہ کم سے کم 40 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 89 منٹ ہوگا۔اگر مطلع ابر آلود نہ ہوا تو پیر کی شام شوال کا چاند ملک کے مختلف حصوں میں واضح اور دیر تک دیکھا جاسکے گا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے  عید الفطر کے موقع پر  ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ۔عیدالفطر پر 2 مئی بروز پیر سے 5 مئی تک 4 چھٹیاں دی گئیں ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کو 3 چھٹیوں کی سمری ارسال کی گئی تھی تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 4 چھٹیاں دے دی گئیں۔

مصنف کے بارے میں