کراچی والوں کیلئے بجلی 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی 

کراچی والوں کیلئے بجلی 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی 

کراچی: شہر قائد کے باسیوں کیلئے بھی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 83 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی وصولی جون کے بلوں میں کی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران نیپرا نے 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔ 
 بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس سے کراچی کے بجلی صارفین پر7 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا جبکہ یہ اضافی ادائیگی جون کے بلوں میں کرنا ہو گی۔ 
نیپرا اتھارٹی اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔ کے الیکٹرک حکام کے مطابق ایل این جی کی قلت سے فرنس آئل والے پلانٹس چلائے گئے اور ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے 4ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب 14 کروڑ روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑا اور گیس کی کمی کے باعث ایک ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔

مصنف کے بارے میں