عمران خان کی طرح انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے: احسن اقبال

عمران خان کی طرح انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے: احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آزاد میڈیا پر یقین رکھتے ہیں حکومت کسی کو ایڈوائس نہیں دیتی کہ کس کو دکھائیں اور کس کو نہیں، عمران خان کا جلسہ اب بھی لائیو کور ہوتا ہے کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں۔ ہم عمران خان کی طرح انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ  ہم کسی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے قانون کو اپنا راستہ لینے دیا جائے گا، نیب کو نیب گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی،اپوزیشن پر بنائے جانے والے کیسز میں کرپشن ثابت نہیں ہوئی تمام گرفتار لوگ ایک ایک کر کے رہا ہوئے اور عدالتیں ضمانت پر یہ کہنے پر مجبور ہوئی کہ کرپشن نہیں ہوئی ہم اگر عمران خان کی طرح انتقامی سیاست کی راہ پر چلیں گے تو ہم بھی ملزم ہونگے ہم قانون کو شفاف طریقے سے کام کرنے دیں گے اگر کوئی بدعنوانی یا بے ضابطگی ہے تو قانون 2جمع2چار کی طرح کام کرے عمران خان اقتدار جانے کے بعد نفسیاتی ہوچکے ہیں وہ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں عمران خان انتشار کی سیاست سے میں نہیں تو کوئی نہیں کے فارمولے پر کام کر رہے ہیں عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں چوری پکڑے جانے سے خائف ہیں الیکشن کمیشن کے سامنے عمران خان کی چوری پکڑی جاچکی ہے الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے خوف سے عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ بنا رہے ہیں الیکشن کمیشن سے مخالف فیصلے پرعمران خان کہیں گے کہ یہ امریکی سازش ہے، احسن اقبال نے کہاکہ سپورٹس سٹی کمپلیکس میں کروڑوں روپے کا سامان ضائع کیا گیا، انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا،چالیس کروڑ کا کام رہتا تھا مگر ایک روپیہ جاری نہیں کیا گیا،اب نجانے اس پر ایک ارب روپے مزید لگیں گے یا کتنا اضافی خرچ آئے گا۔

مصنف کے بارے میں