عید الفطر کیلئے تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان

عید الفطر کیلئے تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان

لاہور: طلبا کیلئے عید کی خوشیاں ڈبل ہو گئیں، عیدالفطر  کیلئے تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق  ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولز میں 30 اپریل تا 5 مئی تک عید الفطرکی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولز میں 30 اپریل تا 5 مئی تک عید الفطرکی چھٹیاں ہوں گی، اس دوران تمام تر تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی،  تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز 6 مئی بروز جمعے سے ہوگا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے  عید الفطر کے موقع پر  ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ۔عیدالفطر پر 2 مئی بروز پیر سے 5 مئی تک 4 چھٹیاں دی گئیں ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کو 3 چھٹیوں کی سمری ارسال کی گئی تھی تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 4 چھٹیاں دے دی گئیں۔

مصنف کے بارے میں