شہباز حکومت آتے ہی لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ،حماد اظہر کا دلچسپ ٹوئٹ بھی آگیا 

Hamad Azhar, PTI

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے لوڈ شیڈنگ پر دلچسپ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آہ بھی کرتے تھے تو چرچے ہو جاتے تھے آج عوام کے حقوق کاقتل عام ہو رہا ہے لیکن کوئی خبر نہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغا م میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں لوڈشیڈنگ اور ڈیزل کا خودساختہ بحران چل رہا ہے، یہ دونوں بحران خالصتاً موجودہ حکومت کی نالائقی اور بدانتظامی کا نتیجہ ہیں لیکن اب ہمت کریں۔

fae1f9e9303a31ba0442e4a2aaf4bf1e

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے لوڈشیڈنگ بحران پر میڈیا کی توجہ دلوانے کے لئے شاعرانہ ٹوئیٹ بھی کیا ۔

‏ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد نام 
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا

حماد اظہر کا کہنا تھا یہ شعر میڈیا کے  چند کمزور دل لوگوں کے نام ہے۔