وزیر اعظم شہباز شریف سے آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات 

وزیر اعظم شہباز شریف سے آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات 
سورس: File

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف سے صدر  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں  وزیر خارجہ بلاول بھٹو  زرداری , وزیر دفاع خواجہ آصف اور  وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق  بھی شریک ہوئے ۔ 

ایوان وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور جمہوری عمل کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا راز ہے. 

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام اور سماجی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ 

وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو  وزیر خارجہ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون سے جلد ملک کو درپیش چیلنجز پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں