عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ،عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت 

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ،عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت 
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کی سیاسی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ متحرک کردار ادا کرنے پر بات چیت کی گئی ۔

نیو نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار،گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ ،محمود الرشید، سبطین خان اور شفقت محمود نے بھی شرکت کی.

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے سیاسی بحران پر مشاورت کی گئی ۔ عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ متحرک کردار ادا کرنے پر بات چیت ہوئی ۔عثمان بزدار صوبائی امور چلانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے ۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلیے یہ فیصلہ کن وقت ہے۔ پاکستان 27 ویں رمضان کو بنا تھا۔کل 27 رمضان کی رات ہے۔میں چاہتا ہوں ہم سب کل رات 10 بجے پاکستان کی حقیقی آزادی کیلیے مل کر دعا کریں۔

مصنف کے بارے میں