عمران خان سے ملاقات کے بعد ثاقب نثار کا پہلا رد عمل آگیا

عمران خان سے ملاقات کے بعد ثاقب نثار کا پہلا رد عمل آگیا
سورس: File

لاہور: سابق چیف جسٹس  ثاقب نثار نے تحریک انصاف  کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم سے ملاقات  کی ہے۔ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران عدلیہ کی عزت کی بات کی۔

ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس نے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی۔ ثاقب نثار عمران خان کی خواہش پر ان سے ملنے پہنچے۔ عمران خان نے ثاقب نثار کو قانونی مشوروں کے لئے بلایا تھا۔

اس حوالے سے جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران عدلیہ کی عزت کی بات کی ۔ عدلیہ کی تضحیک قابل قبول نہیں ہے۔ عدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے، اعلیٰ عدلیہ کے تمام ججز ایماندار اور دیانتدار ہیں، عمران خان نے میری تمام باتوں سے اتفاق کیا ہے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ میں ریٹائر آدمی ہوں کسی سے بھی مل سکتا ہوں۔ عمران خان نے پیغام بھجوایا کہ میں ملنا چاہتا ہوں، عمران خان نے کہا کہ عدلیہ پر تنقید سوشل میڈیا کرتا ہے، سوشل میڈیا کو ہم نہیں روک سکتے۔

مصنف کے بارے میں