کراچی : خاتون خود کش بمبار حملہ ،تحقیقات میں اہم پیش رفت ، شواہد مل گئے 

کراچی : خاتون خود کش بمبار حملہ ،تحقیقات میں اہم پیش رفت ، شواہد مل گئے 
سورس: File

کراچی : جامعہ کراچی خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔  کراچی پولیس کو اہم شواہد مل گئے ۔ سی ٹی ڈی سندھ نے ایک مشتبہ شخص  کو حراست میں لے لیا۔  مشتبہ شخص کو موبائل فون رابطے کی بنیاد پر گرفتار کر کے شامل تفتیش  کیا گیا ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون خودکش بمبار شازی بلوچ روزانہ کی بنیاد پر اپنے دیور کی رہائش گاہ پر شوہر سے ملتی رہی ۔ ڈاکٹر ہیبتان بشیر بلوچ کئی ماہ سے کراچی کے نجی ہوٹل میں مقیم تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شبہ ہے خود کش بمبار شازی بلوچ کا شوہر بھی دھماکے کا سہولت کار  ہے ۔ واقعہ کا  مقدمہ سی ٹی ڈی تھانےمیں درج کرلیا گیاہے ۔ 

مصنف کے بارے میں