وزیراعظم شہباز شریف کا اعتماد کا ووٹ لینےکا فیصلہ: ذرائع

وزیراعظم شہباز شریف کا اعتماد کا ووٹ لینےکا فیصلہ: ذرائع

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے  اعتماد کا ووٹ لینےکا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے  اعتماد کا ووٹ لینےکا فیصلہ وزیراعظم  کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاوس میں اسپیکر لاؤنج میں دئیےگئے  ظہرانے میں کیا گیا۔ظہرا نہ میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان نے  بھی شرکت کی۔

ظہرانہ کے موقع پر چھ ڈشوں کا اہتمام کیا گیا ہے، باربی کیو،میٹھے میں فیرنی،حلوہ اور فروٹ چاٹ بھی شامل۔  جبکہ ،وفاقی وزراء کے لئے الگ سے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

 خیال رہے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری دعوتوں میں ون ڈش کا اعلان کیا گیا تھا۔