چیف جسٹس والے بینچ کو نہیں مانتے، توہین عدالت والے سن لیں قومی اسمبلی نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے:شہباز شریف 

چیف جسٹس والے بینچ کو نہیں مانتے، توہین عدالت والے سن لیں قومی اسمبلی نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے:شہباز شریف 
سورس: File

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توہین عدالت والے سن لیں ایوان نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔ چیف جسٹس والے بینچ کو نہیں مانتے ۔ 4/3 کے فیصلے کو مانتے ہیں۔ 

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے وزیر اعظم نے کہا کہ چار ، تین کے فیصلے کو مانتے ہیں ، تین ججز کے بینچ کو نہیں ۔ توہین عدالت کی دھمکی دینے والوں سن لوآج ہاؤس نے اپنا فیصلہ دیدیا۔ یہ ہو نہیں سکتا، پارلیمنٹ قانون بنائے اور عدلیہ روک دے ۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمان جو فیصلہ کرتی ہے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ ثاقب نثار اور اس کے ساتھیوں نے پاکستان کے خلاف سازش  کی ۔ آج ثاقب نثار کا کردار پوری قوم کے سامنے آ چکا ہے ۔ ثاقب نثار نے سوموٹو سے عدالتی نظام تباہ کردیا۔ ثاقب نثار نے پاکستان کے اندر ہسپتالوں کا نظام بگاڑ دیا۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے رشیا سے سستے تیل کا جہاز پاکستان آرہا ہے۔ تباہ حال معیشت کے ساتھ ہم نے پاکستان کی ذمہ داری سنبھالی ۔ شہروں کی بجائے دیہات کے نتائج پہلے آنے شروع ہوگئے ۔ 2018  کے انتخابات میں دھاندلی کے انتظامات کیے گئے۔ 

مصنف کے بارے میں