پی ٹی آئی انتخابات 14 مئی سے آگے لے جانے پر آمادہ، قومی اسمبلی میں واپسی کی شرط رکھ دی 

پی ٹی آئی انتخابات 14 مئی سے آگے لے جانے پر آمادہ، قومی اسمبلی میں واپسی کی شرط رکھ دی 
سورس: twitter

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں اسمبلیوں میں واپس لیا جائے۔ انتخابات 90 دن سے آگے لے جانے کیلئے آئینی ترمیم کی جائے اور مئی میں تمام اسمبلیاں توڑی جائیں۔ 

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور کا اختتام ہو گیا ہے اور کل تین بجے دوبارہ دونوں فریق بیٹھیں گے۔

مذاکرات کے بعد اسحاق ڈار، یوسف رضا گیلانی اور شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا، اب اس حوالے سے کل دوبارہ بات چیت ہو گی۔

مذاکرات کی اندرونی کہانی بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ پی ٹی آئی نے تین شرائط رکھی ہیں کہ انتخابات 90 دن سے آگے لے جانے کیلئے آئینی ترمیم کی جائے ۔ ہمارے استعفے نامنظور کیے جائیں اور مئی میں تمام اسمبلیاں توڑی جائیں۔ 

قبل ازیں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات  ہوئے ہیں۔ مذاکرات پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں ہو ئے۔  پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تشکیل دی گئی تین رکنی کمیٹی میں فواد چودھری، سینیٹر علی ظفر اور شاہ محمود قریشی شامل ہیں۔ 

حکومت کی طرف سے مذاکرات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، وزیر تجارت نوید قمر ،کشور زہرہ حصہ لے رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں