توہین ڈرٹی ہیری کیس میں کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گا: عمران خان 

توہین ڈرٹی ہیری کیس میں کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گا: عمران خان 
سورس: File

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ توہین ڈرٹی ہیری کیس میں کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے جا رہا ہوں ۔ 

اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ کل میں ایک نہایت مضحکہ خیز مقدمےمیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گاجس سے اب یہ پوری طرح ثابت ہوتاہے کہ ہم واقعتاًجنگل کےقانون کےشکنجے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کےاس طاقتور اور خود کو قانون سے بالاتر سمجھنےوالےطبقےنے”توہینِ ڈرٹی ہیری“ اور ”توہینِ سائیکوپیتھ“ کی پاداش میں میرےخلاف پاکستان سے غداری کا مقدمہ قائم کردیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  یا یوں سمجھ لیجئےکہ محض حوالے کے طور پر کسی شخص کے بارے میں ڈرٹی ہیری اور سائیکوپیتھ جیسی تعبیرات کے استعمال پر (توہینِ ڈرٹی ہیری اور توہینِ سائیکوپیتھ کی پاداش میں) مجھ پر پاکستان سے غداری کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں