فنڈز ملے یا نہیں؟ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے کل تک رپورٹ طلب کرلی

فنڈز ملے یا نہیں؟ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے کل تک رپورٹ طلب کرلی
سورس: File

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے فنڈز نہ ملنے کے بارے میں الیکشن کمیشن سے کل تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق صوبائی انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا کے کیس میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا ہے کہ کیا پنجاب و کے پی انتخابات کیلئے فنڈز ملے یا نہیں ؟ آگاہ کیا جائے ۔ رجسٹرارآفس نے الیکشن کمیشن کو کل تک رپورٹ جمع کرانےکیلئےنوٹس جاری کردیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ  نے وزارت خزانہ کو 27 اپریل تک فنڈز کا اجراء یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی ۔حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کے باجود پارلیمنٹ کے ذریعے فنڈز دینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔