معیشت کو امریکی پالیسیوں سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ، وزیر خارجہ جلد چین کا دورہ کریں گے ،وفاقی وزیر دفاع

معیشت کو امریکی پالیسیوں سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ، وزیر خارجہ جلد چین کا دورہ کریں گے ،وفاقی وزیر دفاع

گوجرانوالہ: وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت معاشی ترقی ،جمہوریت کے فروغ اور ملک کو دنیا کے ساتھ جوڑنے کے وژن پر قائم رہے گی ، میاں نواز شریف کی قیادت کی بدولت اندھیرے میں ڈوبے ہوئے پاکستان کی روشنیاں بحال ہوئیں اور پاکستان میں امن آیا اور پاک چائنہ اکنامک کاریڈور منصوبے میں نواز شریف کی ذاتی کاوشوں اور دلچسپی سے توانائی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 36ارب ڈالرز مختص کئے گئے۔ 


ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان چیمبر زصدور کانفرنس کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت کی ان تھک محنت کی بدولت شہریوں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوا ، نواز حکومت میں1200ارب روپے کی سڑکوں پر کام کا آغاز کیا گیا ،جن کی اہمیت کا صحیح اندازہ آنے والے وقت میں کیا جا سکے گا ،چین نے انتہائی مشکل صورتحال میں پاکستان میں پاک چائنہ اکنامک کاریڈور کی شکل میں بھاری سرمایہ کاری کی جسے بعض لوگ قرض کہہ کر اسکی اہمیت کوکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ یہ خالصتاََ سرمایہ کاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2014میں جب چین نے پاکستان میں اقتصادی راہداری منصوبے کی مد میں 50ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی اس وقت پاکستانیوں سمیت کوئی بھی یہاں اپنا سرمایہ لگانے کو تیا ر نہ تھا ،امریکہ کے ساتھ حقائق کی روشنی میں کام جاری رکھنا چاہتے ہیں،معیشت کو امریکی پالیسیوں سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ، وزیر خارجہ جلد چین کا دورہ کریں گے.

 انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار پاکستان پر اپنا بھروسہ اور یقین قائم رکھیں اور یہاں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں ،حکومت انکی مشکلات کم کرنے اور انکے لئے آسانیاں پیدا کرنے میں مکمل تعاون کرے گی۔ْْ

نیوویب ڈیسک< News Source