سوشل میڈیا سٹار زید علی نے اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

سوشل میڈیا سٹار زید علی نے اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

ٹورنٹو: پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا سٹار زید علی نے نکاح کے موقع پر لی گئی اپنی اہلیہ کی تصویر شیئر کردی ہے جس میں نو بیاہتہ جوڑا کافی خوش دکھائی دے رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زید علی نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے نکاح کے تقریب کے دوران بنائی گئی اپنی اہلیہ کی تصاویر شیئر کی ،نکاح کے موقع پر زید علی نے سفید رنگ کی خوبصورت شلوار قمیض جبکہ ان کی اہلیہ نے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا۔نو بیاہتا جوڑے کے لیے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اور اینکر پرسن اقرارالحسن سمیت دنیا بھر سے سوشل میڈ یا صارفین نے اپنی نیک تمناؤ ں کا اظہار کیا تھا۔زید علی کے دوست اور سوشل میڈ یا سٹارز شاہ ویر جعفری اور شام ادریس نے بھی شرکت کی تھی۔

336a0355a09fd436b95633ef86c1578b