شہبازشریف کو 10 لاکھ کا بیل 20 لاکھ میں دوں گا , بیوپاری کا اعلان 

شہبازشریف کو 10 لاکھ کا بیل 20 لاکھ میں دوں گا , بیوپاری کا اعلان 

لاہور کی مویشی منڈی جوبن پر ہے ۔مہنگائی نے جہاں شہریوں کی کمر توڑی ہے وہیں جانور خریدنے والوں کی کمی نہیں ہے ۔ منڈی میں مہنگے ترین جانوروں کی بھی اچھی خاصی تعداد دیکھی جاسکتی ہے ۔ نیونیوز کے رپورٹر نے ساجد ڈھلوں نے ایک بیوپاری سے ہٹے کٹے بیل کی قیمت پوچھی تو اس کا کہناتھا کہ بیل کی قیمت دس لاکھ ہے ۔

جس پر رپورٹر نے برجستہ پوچھاکہ اگر شہباز شریف یہ بیل خریدنا چاہے تو کتنی قیمت ہو گی جس کے جواب میں بیوپاری کا کہناتھا کہ وہ  اس بیل کی قیمت شہباز شریف سے  10 لاکھ کی بجائے 20 لاکھ وصول کریگا۔ کیونکہ وہ وہ رئیس ہیں ۔ مفت بیل نہیں دوں گا۔

کم قیمت صر ف عام لوگوں کے لیے ہے،شہباز شریف کے لیے نہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں