امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل کی بجائے اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی ،ترجمان امریکی سفارت خا نہ

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل کی بجائے اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی ،ترجمان امریکی سفارت خا نہ

اسلام آباد : ڈونلڈ ٹرمپکے  پاکستان کیخلاف  بیانات اور نئی پالیسی کے بعد سامنے آنیوالے ردعمل کے بعد امریکہ کی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کو پاکستان کے دورے پر بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا لیکن اب اطلاعات ہیں کہ امریکی عہدیدار کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا۔
 دورہ پاکستان کے دوران امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلزکوپاکستان میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرنا تھیں تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد پیداہونیوالی صورتحال کو معمول پر لایاجاسکے اور پاکستان کو اعتماد میں لیا جاسکے لیکن پاکستان کے اعلیٰ حکام نے ایلس ویلز کو وقت نہیں دیاجس کی وجہ سے ان کا دورہ التواءکا شکار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی اعلیٰ حکام نے بتایاکہ وہ مصروف ہیں اور وقت نہیں دے پائیں گے ۔تاہم ترجمان امریکی سفارت خا نہ کے مطابق امریکی قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری اف سٹیٹ ایس ویلز رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں