عیدالاضحیٰ پر ٹرین کے کرایوں میں کمی کا اعلان

عیدالاضحیٰ پر ٹرین کے کرایوں میں کمی کا اعلان

لاہور:ریلوے انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کے مطابق عید پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 2 سے 4 ستمبر تک ہوگا اور کرایوں میں کمی صرف ایڈوانس بکنگ پر کی جائے گی۔واضح رہے عید الفطر اور عیدالاضحیٰ پر اندرون ملک مسافروں کے آنے اور جانے کے لیے سب سے بڑا ذریعہ ریلوے ہے ۔

رواں سال عید پر کرایوں میں کمی سے مسافروں کو خاطرخواہ فائدہ پہنچے گا،

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں