نواز شریف پی آئی اے کا نقصان کروانے لگے

نواز شریف پی آئی اے کا نقصان کروانے لگے

لاہور: بیگم کلثوم نواز آجکل بیرون ملک زیر علاج ہیں جس کی وجہ سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق افواہیں زیرگردش ہیں اور اب انکشاف ہوا ہے کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے لیے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے احکامات پر قومی ایئرلائن کی پروازوں میں روزانہ کم ازکم 10نشستیں رکھی جارہی ہیں کیونکہ نوازشریف اور مریم نواز کی لندن روانگی متوقع ہے جہاں کلثوم نواز شریف زیرعلاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ بھی انکشاف ہوا کہ تین نجی ایئرلائنز مسلسل چار دن شریف فیملی کے مذکورہ افراد کیلئے اپنی نشستیں محفوظ رکھتی رہیں لیکن بعدازاں بکنگ منسوخ کردی گئی جس کی وجہ سے کمپنیوں کو نقصان بھی اٹھانا پڑا۔
یادرہے کہ کلثوم نواز کے بلڈ کینسر کے دعوے منظرعام پر آئے تھے لیکن اس کی شریف فیملی اور بالخصوص مریم نوازشریف نے تردید کرتے ہوئے بتایاکہ ا±نہیں گلے کے ایک حصے میں کینسر ہے ۔