سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کرپشن پر کتاب بھی لکھ دی گئی

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کرپشن پر کتاب بھی لکھ دی گئی

اسلام آباد : پانامہ کیس میں نا اہل پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی کرپشن پر ایک کتاب بھی لکھ دی گئی ہے جس کی ہزاروں کا کا پیاں بھی فروخت ہو چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ فیصلہ آنے کے بعد یہ کتاب منظر عام پر آئی اور اسکی ہزاروں کاپیاں فروخت ہو گئی ہیں یہ کتاب ریمنڈ ڈبلیو بیکر نے تحریر کی اور اس کتا ب کا نام "CAPITALISM,S ARCHILLES HEEL" ہے ۔اس کتاب کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کتاب میں امریکی مصنف نے نواز شریف کی کرپشن بارے دستاویزاتی ثبوت بھی فراہم کئے ہیں۔
کتاب میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے اپنے دور حکومتوں کے دوران قومی خزانہ سے 418 ملین امریکی ڈالر کی کرپشن کر کے بیرون ملک میں اثاثے بنائے ہیں ان میں لاہور اسلام آباد موٹر وے سے 160 ملین امریکی ڈالر کی کمیشن بھی حاصل ہے جو نواز شریف ڈائیوکمپنی سے وصول کی تھی ۔
اس کے علاوہ اس کتا ب میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ نواز شریف نے پاکستانی بنکوں سے قرضہ کے نام پر 140 ملین ڈالر بھی لوٹے ہیں جبکہ چینی کی برآمد پر حاصل کی گئی سبسڈی کے نام پر نواز شریف 60 ملین ڈالر قومی خزانہ سے لوٹے ہیں اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے قومی خزانہ کے 11 ارب لوٹ کر رائے ونڈ اسٹیٹ خریدی تھی۔کتاب میں سکینڈل حدیبیہ پیپرز مل کا تفصیل کے ساتھ ذکر ہے جبکہ منی لانڈرنگ کے ذریعے 643 ملین روپے کا فراڈ بھی شامل ہے۔ رائیونڈ سٹیٹ کی ڈویلپمنٹ کے نام پر قومی خزانہ سے 620 ملین لوٹے گئے تھے۔از شریف نے بی ایم ڈبلیو گاڑیوں کی خریداری میں کرپشن کی تھی کرپشن کے ذریعے مری میں جائیداد خریدی گئی۔ منی لانڈرنگ کے لئے پاسپورٹ جعلی بنائے گئے۔
کوہ نور انرجی مل کے نام پر 450 ملین لوٹے گئے اور قانون سازی کر کے بلیک منی کو وائٹ کیا گیا جبکہ بنکوں کے 35 ارب روپے کے قرضے معاف کرائے گئے۔