اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے پیش نظر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، ایوبیہ، واہ کینٹ، ہری پور اور اس کے گرد و نواح میں محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میںخوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ شام 5 بجکر 25 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیرزمین 17کلومیٹر اورمرکز مینگورہ کے 67 کلومیٹر شمال میں تھا۔