ایپل کمپنی کے بانی سٹیوجابز ہر 6ماہ بعد نئی مرسڈیز گاڑی خریدتے ہیں، کیوں؟

ایپل کمپنی کے بانی سٹیوجابز ہر 6ماہ بعد نئی مرسڈیز گاڑی خریدتے ہیں، کیوں؟

نیویارک: ایپل کمپنی کے بانی سٹیوجابز ہر 6ماہ بعد نئی مرسڈیز گاڑی خریدتے ہیں اور اس کی وجہ ایسی ہے کہ جان کر آپ بھی ان کی عقل کو داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹیو جابز نے ایک لیزنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے کہ وہ ہر 6ماہ بعد سلور رنگ کی نئی مرسڈیز ایس ایل 55اے ایم جی خریدے گا اور پرانی انہیں واپس کر دے گا۔چنانچہ کمپنی ہر 6ماہ بعد سٹیو جابز کی پرانی گاڑی لے لیتی ہے اور ہو بہو ویسی ہی نئی گاڑی انہیں دے دیتی ہے۔

آپکو بتاتے چلیں کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں یہ قانون ہے کہ نئی گاڑی 6ماہ تک بغیر نمبرپلیٹ کے چلائی جا سکتی ہے چنانچہ یوں سٹیو جابز بغیر کوئی جرمانہ ادا کیے کئی سالوں سے نمبرپلیٹ کے بغیر گاڑی چلا رہے ہیں۔ان کی اس عادت کے متعلق ان کی بائیوگرافی لکھنے والے والٹر ایساکسن نے کتاب میں لکھا ہے کہ ”سٹیو جابز سراغ لگائے جانے سے بچنے کے لیے بغیر نمبرپلیٹ کے گاڑی استعمال کرتے ہیں