عدالت میں نواز شریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست دائر

عدالت میں نواز شریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست دائر
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کئے جانے کے اقدام کو سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔

عدالت میں داخل کی جانے والی در خواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف،مریم نواز،محمدصفدرپہلے ہی جیل میں قیدہیں،تینوں کانام ای سی ایل میں شامل کرناانتقامی کارروائی ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف ،مریم نواز ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکانام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نام نئی حکومت نے نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ کو سابق وزیراعظم اور ان کی فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تھا۔