خاتون اول کے سابق شوہر خاور مانیکا کی گاڑی روکنے پر ڈی پی او پاکپتن عہدے سے فارغ

خاتون اول کے سابق شوہر خاور مانیکا کی گاڑی روکنے پر ڈی پی او پاکپتن عہدے سے فارغ
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

پاکپتن:وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی گاڑی کو روکنے پر ڈی پی او پاکپتن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خاور مانیکا کی گاڑی کو روکنے پر ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو سی پی او آفس لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس ناکے پر خاور مانیکا کی گاڑی روکنے اور مبینہ طور پر پولیس کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر ان کے خلاف انکوائری چل رہی تھی۔رضوان گوندل نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ پولیس نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاور مانیکا کی کار کو روکا گیا تو انہوں نے غلیظ زبان استعمال کی جبکہ ڈی پی او رضوان گوندل کو خاور مانیکا کے ڈیرے پر جاکر معافی مانگنے کا حکم دیا گیا اور معافی نہ مانگنے پر ڈی پی او کے خلاف اقدام اٹھایا گیا ۔خیال رہے کہ رضوان گوندل کو الیکشن سے قبل ڈی پی او پاکپتن تعینات کیا گیا تھا۔